لوٹوں کو نکالے جانے کے بعد ہم اکثریت میں ہیں،پرویزالٰہی 

254
لوٹوں کو نکالے جانے کے بعد ہم اکثریت میں ہیں،پرویزالٰہی 

لاہور: اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لوٹوں کو نکالے جانے کے بعد ہم اکثریت میں ہیں ، شریفوں کا چہرہ قوم کے سامنے آرہا ہے،

پنجاب اسمبلی کے سینئر آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ایوان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوٹوں کو نکالے جانے کے بعد ہم اکثریت میں ہیں، دیکھتے ہیں کون مائی کا لعل ہمیں قانون سازی سے روکتا ہے ،

ہمارے ایک ایک رکن کا حوصلہ بلند ہے، ہم باپ بیٹے کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کرنے، محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے

کہ ساری کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہورہی ہے کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ حمزہ شہباز کے پاس پورے نمبرز موجود نہیں۔ پنجاب اسمبلی کے سینئر آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں، غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین اور قانون کے خلاف اقدامات کر رہی ہے، شریفوں کا چہرہ قوم کے سامنے آرہا ہے۔