وعدے کی تکمیل کی اہمیت پر آگاہی اچھا اقدام ہے،یونس قائم خانی

112

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت) الخدمت فاونڈیشن آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں کی ذہنی تر بیت کے سلسلے میں وعدے کی پاسداری کے عنوان کے تحت ضلعی دفتر میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے ساتھ عید ملن پارٹی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر الخد مت اسپتال ٹنڈوالہیار کے ایڈ منسٹریٹر اور جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر محمد یونس قائم خانی ،متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے مر کزی رابط سیکرٹری اور سینئر صحافی عبدالحمید عباسی ،تابش کمبوہ،عبداللہ یاسین مغل ، طلحہ کھوکھر نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آرفن بچوں کے لیے ایسے پروگرام کا انعقاد کر نے ایک اچھا شگون ہے ملک و قوم کی تعمیر و تر قی کے لیے اس کا معیار اہم کر دار ادا کر تا ہے معاشرے میں انہیں وعدے کی تکمیل کی اہمیت پر آگاہی فراہم کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے وقت کو صحیح طور پر استعما ل کرتی ہیں وہ قومیں تر قی حا صل کر تی ہیں اور افراد اپنے وعدوں کی پاسدار ی کرتے ہیں وہ کامیابی کی منزل کو حاصل کر تے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کو شش کریں تاکہ ہم اپنی منزل کو حاصل کر سکیں سب سے پہلے ہمیں اللہ سے کیے ہو ئے وعدے کی تکمیل کے لیے کو شش کر نے کی اشد ضرورت ہے ہمیں معاشرے کی تر قی اور ملک کی خوشحالی کے لیے اپنا کردار اداکر نے کے لیے اپنے والدین اور اساتذہ کا بھی احترام کر نے کی ضرورت ہے ۔