کندھکوٹ: بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی پیپلز پارٹی اُمیدوار اغوا

240

کندھوٹ(نمائندہ جسارت) ضلع کشمور میں بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی حسب روایت حراسمنٹ و تائید کنندہ و تجویز کنندہ لا پتا ہونا شروع ہوگئے۔ تنگوانی کی یوسی نمبر 35 دنیا پور کی ضلع کونسل کے امیدوار قدرت اللہ باجکانی کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کو حراسمنٹ کرکے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ قدرت اللہ باجکانی نے غوثپور پریس آکر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے تنگوانی کی 35 نمبر یوسی دنیا پور کے لیے ضلع کونسل کے لیے آر او تنگوانی کے دفتر میں فارم جمع کروانے کے لیے پہنچا تو میرے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کو میرا مخالف پیپلز پارٹی کا امیدوار رسول بخش بھلکانی زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کر کے لے گیا ہے۔