شکارپور: محنت کش نوجوان کی 2 روز پرانی لاش

358

شکارپور (نمائندہ جسارت) اسٹورٹ گنج تھانے کی حدود میں نوجوان کی لاش برآمد، اللہ آباد کالونی میں 2 روز پرانی محنت کش نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت شاہد ولد شکیل لاکو کے نام سے ہوئی ، پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نوجوان ہوٹل پر مزدوری کرتا تھا کرائے کی مکان میں رہائش پذیر تھا نوجوان کی والدہ رحیمان کراچی سے شکارپور آئی اور دروازہ توڑا تو بچے کی لاش دیکھ کر چلانے لگی۔ پولیس نے نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سول اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق لاش 2 روز پرانی ہے اس موقع پر پولیس کا کہنا تھاکہ نوجوان کو پیٹ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے واقعہ کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔