ٹنڈو جام: پولیس نے ڈکیتی کا الزام لگا کر لڑکے کو مار ڈالا

274

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)میر کالونی کا رہائشی امیتاز شیخ کا بیٹاحیدر شیخ گزشتہ روز پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں مارا گیا لیکن اس کے رشتے داروں اور والد امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بے گناہ تھا مقتول حیدر شیخ کے والد امتیاز شیخ اور شیخ برادری نے پریس کلب کے سامنے میر پورخاص حیدرآباد ہائی وے پر حیدرشیخ کا جنازہ رکھ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر ان کے والد امتیاز شیخ نے کہاان کا گھر کبھی کسی جرم میں ملوث نہیں رہا نہ ان پر کوئی ایف آئی آر ہے ،حیدر شیخ کی عمر 15 سال تھی اس پر جھوٹا ڈکیتی کا مقدمہ بنا کر اسے مار دیا گیا انہوں نے بہت ظلم کیا اور معصوم ،بے گناہ بیٹے کو بغیر کسی وجہ جھوٹا الزام لگا کر قتل کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کانوٹس لے کر ان کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات کر ائیں اور انصاف فراہم کریں۔ انہوں نے کہا اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم انصاف تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور اپنے بیٹے کے قاتلوں کو کیفرکرداراور انصاف کے کٹہرے تک لا کر دم لوں گا۔