کو ئٹہ:ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کا مریض دم توڑ گیا ،تعداد 7 ہو گئی

234

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میںہیضے سے مزید ایک شخص کے جاں بحق ہوا ہے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ سیکرٹری صحت کہتے ہیںپانی کی کمی اور آلود ہ پانی پینے سے پھیلنے والی بیماری کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہے۔ پیر کوہ کی عوام کو روزانہ کی بنیاد پر صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ کمیونٹی واٹرٹینکرز میں کلورین کا استعمال کیا جارہا ہے،وباء پر جلد قابو پانے کے لیے موثر ثابت ہوگاجبکہ جدید لیبارٹری اور ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں پیرکو میں تعینات کر دی گئی ہے۔