میرپورخاص: پانی کم ملنے سے آم کی پیداوار میں کمی

518

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)زرعی پانی کی کمی کے باعث اس سال پھلوں کے بادشاہ آم کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے زرعی ماہرین کے مطابق کم پانی ملنے کی وجہ سے سندھڑی آم کا سائز چھوٹا اور اس کی مٹھاس بھی پہلے سے کم رہے گی جبکہ دیگر اقسام کے آموں میں بھی اسی طرح کی صورتحا ل کا سامان رہے گا ،آموں کی کم پیداوار ہونے کی وجہ سے کاشتکاروںکو نقصان کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جبکہ بہت سے کاشتکاروں نے اچھے ریٹ ملنے پر آم کو ایکسپورٹ کرنا بھی شروع کردیا ہے اور بڑی تعداد میں میرپورخاص کی پہچان سندھڑی آم کو دبئی ایکسپورٹ کیا جا رہا ہے۔ کاشتکاروں بابو پہنور اور مولا بخش پہنور نے بتایا کہ سندھڑی آم ملک سے باہر بھی بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور ہم ہرسال اپنے باغ میں لگنے والے آم کو دبئی ایکسپورٹ کرتے ہیں اور مقامی منڈی میں بھی اپنے باغ کا آم فروخت کرتے ہیں۔