شہدادپور:مہنگائی کا جن بے قابو،اشیا آسمان کو چھونے لگی

363

شہدادپور (نمائندہ حسارت) شہدادپور اور اس کے گردونواح میں مہنگائی کا سونامی تھم نہ سکا۔روزمرہ اشیا کے دام آسمانوں کو چھونے لگے۔آٹا 75 کلو، مرغی 600 روپیہ کلو، بکرے کا گوشت 1400فی کلو، بڑے کا گوشت 700کلو،دال مونگ 180 کلو، دال چنا 180کلو،چنا 400کلو،دال ماش 300 کلو، لہسن 360کلو،سیب 400کلو،گھی 500کلو،کوکنگ آل 550 کلو، چائے کی پتی 1050 کلو، چاول 250کلو، مرچی 400 کلو، پیاز 80کلو،لیموں 400کلو فروخت ہونے لگی جس سے عوام کی چیخیں نکل گئیں، خاص طور پر مزدور طبقہ اور سفید پوش افراد اس بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سخت متاثر ہوئے۔نئی حکومت کے آنے کے بعد عوام میں کچھ امید پیدا ہوئی وہ بھی مانند پڑ گئی۔ ڈالر 40 دن میں 15روپیہ بڑھ گیا جس سے روپے کی قدر گر گئی اور مہنگائی کا سونامی عوام پر مسلط ہوگیا۔ اب تو عوام پیٹرولیم مصنوعات کے بڑھنے کے خدشات سے پریشان ہے کہ اب اور مہنگائی کا عذاب مزید مسلط کیا جائے گا۔