ٹنڈوآدم : خاتون کی گھریلو مسائل کے سبب خودکشی

125

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) گائوں غلام محمد مگسی میں نوجوان خاتون عائشہ اہلیہ گل نواز مگسی نے اہلخانہ سے ناراض ہو کر زہریلی دوا پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیاجسے تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔ اطلاع ملنے پر بی سیکشن پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا ،واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ۔اہلخانہ کے مطابق گھر میں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی تھی معلوم نہیں کہ ایسا قدم کیوں اٹھایا؟ پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔