پنجاب میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری 

255

لاہور: پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل کوکو تبدیل کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ہائوسنگ علی سرفراز حسین کو تبدیل کر کے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ محمد آصف بلال کو او ایس ڈی۔

کمشنر پیسی سید بلال حیدر کواو ایس ڈی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)سیالکوٹ محمد فاروق اکمل کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ )گوجرانوالہ تعینات کر دیا، تقرری کے منتظر ذیشان نصراللہ رانجھا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سیالکوٹ تعینات کر دیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سیالکوٹ عبدالقدوف مہر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) تعینات کر دیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سیالکوٹ ذیشان نصراللہ رانجھا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں ۔