پاکستان تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کرسکتا ہے ‘محمد اسلام

305
پوسٹ پری کیڈٹ اکیڈمی کی سالانہ تقریب میں اکیڈمی کے پرنسپل یحییٰ خان محمد اسلام اور ڈاکٹر ناصر انصار کو یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں

کراچی (پ ر)پوسٹ پری کیڈٹ اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی ۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام اور مہمان اعزازی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء الدین یونیورسٹی اینڈ ایگزامینشن بورڈ ڈاکٹر ناصر انصارتھے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کر سکتا ہے۔ ہائر ایجوکیشن طلبہ لازمی حاصل کریں ۔طلبہ مستقبل کے معمار ہیں اور انہیں آئندہ ملک وقوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ۔حکومت تعلیم پر توجہ دے اور تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔فرسودہ نظام تعلیم نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ۔میرٹ کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مایوسی پھیل رہی ہے ۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء الدین یونیورسٹی اینڈ ایگزامینشن بورڈڈاکٹر ناصر انصار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے شرح تعلیم بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ نی تعلیمی اداروں کے مسائل سنے اور انہیں حل بھی کرے ۔پوسٹ پری کیڈٹ اکیڈمی کے پرنسپل یحییٰ خا ن نے کہا کہ پوسٹ پری کیڈٹ اکیڈمی معاشرے میں جہالت کی تاریکی کو ختم کر کے علم کی شمع روشن کر رہی ہے اور ہم تعلیم کی تجارت کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔