شہریوں کو لوٹنے والے 3 ملزموں کوگرفتار کرلیاگیا

220

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایس آئی یو نے بینکوں اور اے ٹی ایم بوتھ سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ کھوکھراپار پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز کے مطابق پیپلز چورنگی پر کارروائی کے دوران تین ملزمان کامران، بابل خان اور غلام عباس کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔