سجاول، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کی ابوظہبی میں شیخ خلیفہ بن زاہد النیہان سے اظہار تعزیت

274

پیر جو گوٹھ/سجاول(نمائندہ جسارت ) حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی (پیرپگارہ) اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر کی ابوظہبی میں شیخ حمدان بن زاہد النہیان سے ان کے محل حمدان پیلس میں ملاقات ان کے بڑے بھائی سابق صدر یونائیٹڈ عرب امارات شیخ خلفیہ بن زاہد النیہان کی وفات پر تعزیت اور دعاے مغفرت اور دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ شیخ حمدان بن زاہد النہیان نے پیر پگارہ اور پیر یاسر کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم ودائم رہیں گے ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ تشریف لائے۔ پیر صاحب پگارہ نے شیخ حمدان بن زاہد النہیان کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔