رواں ہفتے میں شہر کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان،  محکمہ موسمیات

252

لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اور رواں ہفتے میں بارش کے امکان کو رد کردیا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں لاہور کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جو بڑھ کر 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے

جبکہ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہا جس کے نتیجے میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں فضائی آلودگی کے حوالے سے شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 141 ریکارڈ کی گئی۔