سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان کے اسٹاف آفیسر کو 5 سال قید اور 8کروڑروپے جر مانہ کی سزا

250

کوئٹہ: احتساب عدالت کو ئٹہ کے جج آ فتاب احمد لو ن نے آمدن سے زائد اثا ثہ جا ت بنا نے کے ریفرنس میں نامزدوزیر اعلیٰ بلو چستان کے سابق اسٹاف آفیسر اور سیکرٹری لو کل گورنمنٹ عمران گچکی کو جرم ثابت ہو نے پر5سال قید اور 8کروڑروپے جر مانہ کی سزا سنا دی ،سزا سنا ئے جا نے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) بلو چستان کی جا نب سے سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان کے اسٹاف آ فیسر عمران گچکی کے خلا ف آمد ن سے زائد اثا ثہ جا ت بنا نے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا گزشتہ روز مذکو رہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے سابق وزیر اعلیٰ کے اسٹاف آ فیسر اور مو جو دہ سیکرٹری لو کل گورنمنٹ عمران گچکی کو 5 سال قید اور 8 کروڑ روپے جر ما نہ کی سزا سنا دی ہے سزا سنا ئے جا نے کے بعد نا مزد ملزم کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔