صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی ضرورت ہے،مہر حمید انور

188

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور نے کہا ہے کہ صحافیوں کا اتحاد اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ صحافیوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے کام اسی وقت ممکن ہیں جب صحافی اپنے اختلافات ختم کرکے متحد ہوںگے۔ صحافیوں سے زیادتیوں اور ظلم وستم کے خلاف ان کے ساتھ ہر جگہ موجود ہوںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے سرپرست اعلیٰ ملک حاجی عبدالغفار کی جانب سے پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اعزاز میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کے ”ملک ہائوس” پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان میڈیا کونسل میرپورخاص ڈویژن کے نئے نو منتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برادری بھی ہوئی۔ جس میں مرکزی صدر مہر حمید انور نے ڈویژنل نومنتخب عہدے داروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب میں پاکستان میڈیا کونسل میرپورخاص ڈویژن کے نومنتخب ڈویژنل عہدیداروں چیئرمین محمد اسماعیل خلجی، وائس چیئرمین محمد شہزاد خان، ڈویژنل صدر ملک لیاقت علی،سینئر نائب صدر اشفاق احمد اشفی،نائب صدور صادق حسین کھتری، محمد اسلم،رسول بخش،جنرل سیکرٹری خلیل احمد غوری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نثار احمد مانی، جوائٹ سیکرٹری خلیل اللہ خان، انفارمیشن سیکرٹری فرحان مجید،کلچر سیکرٹری علی اکبر،فنانس سیکرٹری حاجی اجلان احمد دہلوی اور آفس سیکرٹری محمد بلال رند نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ مرکزی صدر مہر حمید انور نے کہا کہ صحافی اس وقت مشکلات و مصائب کا شکار ہیں۔ ان شاء اللہ پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کو ان کے مقام و مرتبے اور قدر و عزت کی بحالی کی جدوجہد کررہی ہے۔ اب صحافیوں پر ظلم و ستم برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سچ و حق کا ساتھ دینا ہی صحافیوں کے قلم کی عظمت ہے۔ صحافیوں کو معاشرے میں اعلیٰ مقام دلایا جائے گااور سفید پوش صحافیوں کی ہر ممکن مدد و تعاون کیا جائے گا۔ تقریب سے میزبان ملک حاجی عبدالغفار ، ملک راجا عبدالحق ، کلیم اللہ ،محمودقادری سمیت نومنتخب ڈویژنل عہدے داروں نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازین تقریب میں آنے والے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا والہانہ استقبال کیا گیا گل پاشی اور ہار پہنائے گئے سندھ کا روایتی سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحفے پیش کیے گئے۔ تقریب میں ڈویژن کے تمام شہروں کے صحافیوں نے شرکت کرکے اپنے اپنے شہر کی نمائندگی کی۔