عمران خان بتائیں عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے کیا کیا ، مصطیٰ کمال

305

کراچی (اسٹا ف ر پورٹر) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے جھوٹ کا پردہ اللہ نے چاک کردیا ہے عمران خان کی حکومت امریکا نے نہیں اللہ نے گرائی ہے عمران خان کی حکومت ختم ہونے پر کراچی کے لوگوں سے کچھ نہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیے تھی، اللہ انسان کو دے کر اس کا ظرف اور چھین کر صبر آزماتا ہے اور عمران خان دونوں ہی امتحانات میں ناکام ہوچکے ہیںپی ایس پی کو ایم کیو ایم سمجھنے کی غلطی نہ کرناآج سندھ کا نوجوان ایک ہے۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے جھانسے میں نہیں آئیں گے عمران خان آپ میں ہمت تھی تو اپنے دورہ امریکا میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اپنے ساتھ لے کر آتے قوم کی بیٹی عافیہ آج بھی امریکاکی جیل میں قید ہے، آپ کو شرم آنی چاہیے۔ کراچی میں باغ جناح میں منعقد خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل پر کراچی نے فیصلہ کیا کہ کراچی اب دھوکا نہیں کھائے گا اس لیے بہتر ہے کہا کہ کراچی سے وعدوں کے کلپس دکھائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ٓپ سے ہمیں گلہ ہے آپ نے کبھی وعدے پورے نہیں کیے لیکن کچھ عرصے قبل اسی میدان میں کسی نے لالی پاپ دی۔مصطفی کمال نے کہا کہ تم ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر کے آئے تو کہا کہ میں دوسرا ورلڈکپ جیت کر آگیا، اسی امریکا کی مدد سے بھارت نے کشمیر ہڑپ لیا۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے کشمیر پر بھارتی قبضے کا جواب یہ دیا اپنے ہی ملک میں ٹریفک روک کر کھڑے ہوگئے، پوری قوم کو بھی یہ ہی کہا تم بھی یہی کرو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ سے ہمیں گلہ ہے، آپ کے پاس بتانے کے لیے صرف یہ رہ گیا ہے کہ فرح گوگی بے قصور ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان 4 سال حکومت میں رہ کر تمام وعدے بھول گیا، سابق وزیراعظم کے پاس 4 سال بعد کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ عمران خان ابھی بھی آپ غلط راستے پر جارہے ہو۔انہوں نے کہا کہ اسی گرائونڈ میں 2018ء میں عمران خان کراچی والوں سے وعدے کر گیا تھا، وہ 4 سال حکومت میں رہ کر تمام وعدے بھول گئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی کال پر مائیں بہنیں باغ جناح میں موجود ہیں، میری مائوں بہنوں نے جلسہ گاہ بھر دیا ہے، میں سلام پیش کرتا ہوں اپنی مائوں بہنوں کوجنہوں نے اپنا حق ادا کردیا۔مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس اور کوئی گورنر ہائوس یونیورسٹی میں تبدیل نہیں ہوا، وزیراعظم بننے سے پہلے آپ ملک سے باہر بھی ہیرو تھے، آج مائیں تمہیں بددعائیں دیتی ہیں، سبزی اور پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی۔انہوں نے کہا کہ آج پتا چل گیا تم نااہل ہو تم یونین کونسل بھی نہیں چلاسکتے، علیم خان، جہانگیر ترین کو باہر نکال دیا، تم نے بتادیا تم احسان فراموش بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اندر کیا گند ہے، عوام کو پتا نہیں چلتا، اللہ نے آپ کو وزیراعظم بنا کر آپ کا گند باہر نکال دیا، جو تمہاری جھوٹی فلاسفی کو نہ مانے، تم کہتے ہو، اْن پر ایٹم بم گرادوگا۔