انڈس ہائی وے کام مکمل نہ ہونے کے باعث خونی روڈ بن گیا، وزیراعلیٰ

275

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جام شورو کو فوری طور پر اقدامات کرنے کے احکامات دیے۔ انہوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنے اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر قسم کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انڈس ہائی وے پر کام مکمل نہ ہونے کے باعث اب یہ خونی روڈ بن گیا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے ڈرائیور حضرات کو بہت محتاط انداز میں ڈرائیو کرنے کی ہدایت کی۔