شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر مسلم امہ افسردہ ہے،صوبائی وزیر

368

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں متحدہ امارات کے قونصل خانے پہنچ گئے اور مخدوم محبوب زماں نے یو اے ای کے قونصل جنرل سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔مخدوم محبوب الزماں نے مہمانان گرامی کی کتاب میں تعزیتی کلمات درج کیے ،انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر پوری امت مسلمہ افسردہ ہے۔مسلم امہ کی ترقی میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کردار مثالی ہے۔