گلشن معمارکے مکینوں کا لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

367

کراچی (پ ر )گلشن معمار و ڈائمنڈ سٹی کے مکین کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی شدید گرمی کے باوجود طویل اور وقفے وقفے سے جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر کے الیکٹرک کیخلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے اور IBC گڈاپ پر احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ذمے دار ابوالضیاء پرویز نے کہا کہ مظاہرین اس وقت لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید غصے میں ہیں۔ اگر یہ مظاہرین بے قابو ہوئے توسپرہائی وے اور نادرن بائی پاس بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔لہٰذا گلشن معمار ڈائمنڈ سٹی گبول گوٹھ سے فوری لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو ختم کیا جائے۔ابوالضیاء پرویز نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ معمار کے مکینوں کو بجلی معمار کے اپنے فیڈرز سے مہیا کی جائے۔اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے معمار ڈائمنڈ سٹی کے مکینوں کو آزاد کیا جائے اگر K الیکٹرک نے پر امن احتجاج پر سنجیدگی سے عمل نہیں کیا تو ہم احتجاج کے دائرے کو مزید بڑھا کر IBC گڈاپ کے آفس پر جمع ہوجائیں گے۔