عمران خان ملکی معیشت کی بربادی کی وجہ ہے، سعید غنی

331

کراچی :صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران ملکی معیشت کی بربادی کی وجہ ہے، سٹیٹ بینک کی غلامی کا ذمہ دار عمران ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ آئی ایم ایف سے اس کی حکومت نے کیا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقار مہدی، جاوید ناگوری اور دیگر شریک ہیں، پیپلز پارٹی کراچی کے کارکنان کے اصرار پر بلاول 15 مئی کو کراچی آرہے ہیں، پیپلز پارٹی کارکنان کل شام پانچ بجے بلاول بھٹو کا اولڈ ٹرمینل پراستقبال کریں گے، شہر کے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگا دیئے ہیں، اجتماع کے لیے کرسیاں نہیں لگائی جائیں گی،گرمی کی شدت کے باعث میڈیکل کیمپس اور پانی کی سہولت موجود ہوگی، ان کی گوگیاں اور گوگے پنجاب حکومت میں مداخلت کرتے رہے، ان کے خلاف جو بولتا عمران اس سے لڑ پڑتے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ ہم سیاسی مداخلت سے پاک فوج کے ساتھ ہیں، ہم سیاسی مداخلت نہ کرنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، عمران اپنی پاگل پن کی سوچ سب پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج عمران کا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائو ، پہلے ہم کہتے تھے تو عمران نہیں کراتا تھا، الیکشن کا آئینی اختیار اب شہباز شریف کے پاس ہے، جب مرضی الیکشن کرائیں گے، عمران ڈکٹیشن نہ دے۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ مدت اسمبلی کی ہوتی ہے، وزیر اعظم کی نہیں، ہماری خواہش ہے کہ اسمبلی 2023ء تک مدت پوری کرے، سیاسی جماعتیں چاہیں گی تو مل کر الیکشن کا فیصلہ کرسکتی ہیں، انتخابات سے پہلے الیکٹورل ریفارمز لازمی ہیں، ہمیں گزشتہ انتخابات پر بھی اعتراضات رہے مگر ہم نے ایوان نہیں چھوڑا، عمران اسمبلی میں بیٹھتا تک نہیں تھا اوراب بھی لوگوں کو منع کرتا ہے کہ ایوان میں نہ بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران ملکی معیشت کی بربادی کی وجہ ہے، سٹیٹ بینک کی غلامی کا ذمہ دار عمران ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ آئی ایم ایف سے اس کی حکومت نے کیا،یہ امریکا یورپ کو گالیاں دے کر ملکی معیشت کو مزید نقصان پہنچانا چاہتا ہے، ہم کتنے بھی سیاسی مخالف ہوں مگر ناموس نبیﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہا ہے کہ عمران خان ملک اور قوم کا مجرم ہے، عمران جلسوں میں کہتا ہے کہ میرا پیغام لوگوں تک پہنچا، عمران ماضی میں مودی کا ایجنٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کسی پاگل شخص کے پیچھے چل کر ملک اور معیشت کو نقصان نا پہنچائیں، اس ملک نے رہنا ہے اور اسے رہنا چاہئے ، یہ واحد پاگل سیاسی آدمی ہے جو اپنے سیاسی رول کے لیے ملک تباہ کرنا چاہتا ہے۔