ایمان دستر خوان کی ٹیم نے خد متی مشن جاری رکھا ہوا ہے

371
ٹنڈوالٰہیار،ایمان دسترخواں کے تحت غریبوں کو کھانا کھلایا جارہاہے

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)انسانیت کی خد مت کاعملی اقدام ایمان دستر خوان پر دیکھنے کو ملا جہاں شہر میں 45ڈگری سینٹی گریڈ گر می اور انتہا کی مہنگائی کے اس عالم میں ایمان دستر خوان پر مخلوق خدا کوایک وقت کا کھانا کھاتے ہو ئے دیکھ کر دل بے ساختہ کہنے پر مجبور ہے اللہ و رسولﷺ کی کرم نوازی کے ساتھ ساتھ اولیا اللہ کی کر م نوازی کی دلیل ہے کہ ایمان دستر خوان کی ٹیم نے انسانیت کی خد مت کا مشن شروع کیا ہوا ہے وہ اللہ کے احکمات پر عملی اقدامات ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے برزگ کمیٹی کے چیئر مین شفیع محمد عباسی اور مغل خاندان کے چشمہ و چراغ نوجوان سماجی ورکر عر فان مغل نے ایمان دستر خوان کے مشہور سلسلہ ایمان کے مہمان میں شر یک ہوکر نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اے ایمان والوںاللہ و رسول اللہ نے ہدایت کی ہے کہ جو میر ی مخلوق کے لیے ایک وقت کے کھانے کا بندوبست کر ے گا اللہ اس کے دستر خوان میں اصافہ کر دے گا اور روز گار میں بھی اصافہ کر دیتا ہے تو آئیں ہم سب مل کر ایسے مستحق افراد کے لیے ایک وقت کے کھانے کا سہارا بن کر حکم خداوندی پر عمل پیرا ہو کر اپنا فر ض ادا کر سکتے ہیں ایمان دستر خوان کی ٹیم کی کاوش بے مشال ہیں جہاں دنیا بھر میں مخلوق خدا مہنگائی کی صدا لگا رہی ہے اور حکمرانوں کو ایک وقت کا کھانا فراہم کر نے کا مطالبہ کر تی ہو ئی نظر آرہے ہے ایسے ایمان ٹیم اور مخیر حضرات قابل تحسین ہیں اجو اللہ کے بندوں کے لیے اپنا مال خرچ کر خو شی محسوس کر تے ہیں دراصل ایسے افراد اپنے رب اور آقا نامدار حضرت محمد مصطفی ﷺکی خوشنودگی حاصل کر کے جنت میں درخت لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا ایمان ہے کہ اللہ کی راہ میں مال خر چ کر نے سے کم نہیں ہو تا بلکہ مال میں اصافہ ہو تا ہے وہی لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خر چ کر تے ہیں اور اللہ ان کے ما ل و رزق میں بے تحاشا اصافہ کر دیتا ہے اس لیے ٹنڈوالہیار کے مخیر حضرات سے اپیل کر تے ہیں کہ اس مہنگائی کے عالم میں ایمان ٹیم کی جانب سے ایمان دستر خوان کا سلسلہ جاری رکھنے میں اپنا کر دار ادا کریں۔اس موقعے پر عثمان گل کشمیری، طارق حمید عباسی ، علی شیخ بھی موجود تھے ۔