عبدالرحمن سلفی سے وفد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

268

کراچی(پ ر) جماعت غربا اہلحدیث پاکستان کے سیاسی امور کے سربراہ علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی، مرکزی پریس سیکرٹری حشمت اللہ صدیقی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران احمدسلفی، شیخ محمد عرفان، قاری حسنین ودیگر نے مرکز اہلحدیث برنس روڈ پر امیر جماعت غربا اہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی سے ملاقات کرکے ان کی طبیعت معلوم کی۔ یاد رہے کہ مولانا عبد الرحمن سلفی کافی عرصہ سے علیل ہیں، رہنماؤں نے جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔ مولاناعبدالرحمن سلفی نے جماعت کے وفد کا خیر مقدم کیا اور جماعتی وسیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جماعت کے سیاسی امور کے سربراہ علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی نے اسلام آباد دورہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر حکمران کو غیر مشروط خیر کے کاموں میں تعاون کا یقین دلایا اور نصیحت کا راستہ اختیار کیا۔