امن عوام اور اداروں کی مشترکہ قربانیوں کا نتیجہ ہے،ڈی جی رینجرز

296

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین چودھری نے کہا ہے کہ کراچی میں قائم ہونے والا امن عوام اور تمام اداروں کی مشترکہ قربانیوں اور کاوشوں کا مرہون منت ہے۔ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین چودھری نے فیڈریشن ہاؤس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے فیڈریشن کے ممبران اور عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔فیڈریشن اور چیمبر آف کامرس کے صدر اور ممبران نے امن وامان قائم کرنے پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں اور شہداء کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی کے باعث معاشی استحکام پیدا ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی ترقی کیلیے درآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے اور معاشی بدلاؤ سے ہی معاشی استحکام ممکن ہے، جس سے کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہوگا۔ڈی جی رینجرز سندھ نے چیمبر آف کامرس کی سفارشات کی روشنی میںسیکورٹی کو مزید موثر بنانے کیلیے ہدایات جاری کیں۔