قومی اسمبلی کاایوان اپوزیشن لیڈر کے بغیر نامکمل ہے،  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا 

326
Leader of the Opposition

اسلام آباد:  رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ یہ ایوان اپوزیشن لیڈر کے بغیر نامکمل ہے، اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کرنے کے بعد ایوان کی کارروائی چلائی جائے تاکہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کر سکے۔

جی ڈی اے کی رکن اسمبلی فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا  کہ یہ کون سی جمہوریت ہے کہ جو بغیر اپوزیشن لیڈر کے چل رہی ہے پہلے اپوزیشن لیڈر بنایا جائے پھر۔ ہاؤس کی کاروائی چلائی جائے اگر کچھ ملک کے مفاد میں ہو گا ہم اس کو سپورٹ کریں گے مرضی سے وزراتیں تقسیم کر لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو پانی کا حصہ نہیں مل رہا ہے وہاں بچے اور جانور پیاسے مر رہے ہیں چاول کی فصل کی کاشت کا وقت ہے لیکن پانی نہیں ہے،ملک میں بد ترین لوڈ شیڈنگ چل رہی ہے  جبکہ ملک بد ترین حالات سے گزر رہا ہے اشیاء  خوردونوش کی قیمتوں  میں اضافہ ہو گیا ہے اگر ہم نے یہ باتیں نہ کیں تو یہ پارلیمنٹ غیر موثر ہو جائے گا۔