جاپان میں کمپیوٹر درست رکھنے والے ’تعویذ‘ نے سب کو حیران کردیا

696
جاپان میں کمپیوٹر درست رکھنے والے ’تعویذ‘ نے سب کو حیران کردیا

ٹوکیو: جاپان کے ایک مندر کی انتظامیہ نے ایک انوکھا تعویز پیش کیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ نچلے درجے کی ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے جو نہ صرف کمپیوٹر کو ہر طرح کے وائرس سے پاک رکھتا ہے بلکہ انہیں درست رکھتے ہوئے کارکردگی برقرار رکھتا ہے۔

ٹوکیو کے علاقے ایکی بارا میں واقع شنتو قسم کا ایک مشہور مندر ’کانڈا میوجن‘ واقع ہے جو کئی طرح کے تعویذ، گنڈے اور دعائیں فروخت کرتا ہے۔ اب ’کمپیوٹر تعویذ‘ بنایا گیا ہے جس میں ایک گتے پر سی پی یو کی شکل کا اسٹیکر چپکایا گیا ہے۔

ان کے مطابق اسے کسی بھی کمپیوٹر پر چپکایا جاسکتا ہے اور کمپیوٹرایپریٹر کیلئے بھی حفاظتی گنڈا بنایا گیا ہے ۔ اس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ درست استعمال کے بعد یہ کمپیوٹر کو وائرس، میل ویئر اور مشکوک پروگراموں سے محفوظ رکھتا ہے۔

اس کی دوسری خاصیت یہ ہے کہ کمپیوٹر چلتے ہوئے فریز نہیں ہوتا۔ایک صارف نے ٹویٹر پر بتایا کہ وہ اسے استعمال کرکے مسرور ہیں کیونکہ یہ ایک طرح کا شاہی گارڈ ہے اوربہت کامیاب ثابت ہوا ہے۔

اس تعویذ کی قیمت 1200 جاپانی ین ہے جو پاکستان روپوں میں 1730 کے برابر ہے لیکن اب تک یہ جاپان سے باہر دستیاب نہیں اور نہ ہی اسے فروخت کرنے کا کوئی اعلان کیا گیا ہے۔