حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے،علامہ طاہراشرفی

327
No compromise

لاہور: چیئرمین پاکستان علما ءکونسل علامہ طاہر اشرفی نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی ایسی کیفیت ہے جو دور نہیں ہو رہی، آقائے دوجہاں ﷺ کے دربار میں حاضری پر جاتے ہوئے جو شرمساری ہے وہ ناقابل بیان ہے،گزشتہ 100 سال میں اس طرح کی بےہودگی اور بدتمیزی اس مقدس جگہ پر نہیں ہوئی۔ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تمام علما ءسے اپیل کرتا ہوں وہ اس پر احتجاج کریں اور پاکستان کے اندر جن لوگوں نے اس کشیدگی کو ابھارا ہے، حکومت ان کے خلاف ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اپنے قوانین کی خلاف ورزی پر اقدامات کرے گی اور کر رہی ہے، ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ چھوٹا کام نہیں ہوا، پاکستان کو بدنام اور حرمین الشریفین کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی، 30 اپریل کو اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے، سیاسی لڑائی جس نے لڑنی ہے سیاست کے میدان میں لڑے۔