عدالت نے قوم کو سودی نظام سے نجات کی خوشخبری سنائی ہے ،پروفیسر محبوب الزماں

167

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے جماعت اسلامی کی پٹیشن پر سود کو غیرشرعی قرار دینے کے فیصلہ کو تاریخ ساز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سود کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے قوم کو سود ی نظام سے نجات کی خوشخبری سناکر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی حاصل کی ہے۔عدالت نے حکومت کو 5 سال میں سود سے پاک نظام نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر2027 تک ربا سے مکمل پاک نظام ملک میں نافذ کیا جائے۔