فیصل آباد ،الخدمت وومن ونگ کا مائوں میں عید گفٹ کی تقسیم

151

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ (ٹرسٹ)کے زیراہتمام یتیم بچوں کی مائوں میں عیدگفٹ تقسیم کرنے کی تقریب ضلعی صدر ثمینہ پرویز کی زیرصدارت دارالسلام کالونی میں منعقدہوئی ،تقریب میں نائب صدر رخسانہ یونس اوردیگرذمے داران نے یتیم بچوں کی مائوں میں عیدگفٹ تقسیم کیے۔ اس موقع یتیم بچوں کی باہمت مائوں کے لیے خصوصی تربیتی لیکچرکا بھی انعقادکیاگیا،نسرین اعجاز نے سورۃ تحریم کی روشنی میں بچوں کی تربیت کے اصول بیان کرتے ہوئے کہاکہ بچے، اللہ رب العلمین کا خوبصورت تحفہ ہیں۔کائنات کی سب سے معصوم، پیاری مخلوق ہیں،بچے، ہمارا سرمایہ ہیں۔ آج کے بچے کل ملت کے مقدر کا ستارہ،ملک و ملت کے معمار، پشتبان، پاسبان ہیں،اور ان کی حیثیت امت کے فرد کی بھی ہے،بچوں کی شخصیت، کردار کی تعمیرو تربیت نہایت توجہ طلب اہم مرحلہ ہے،جس طرح عمارت کی بنیادمضبوط ہوگی تو عمارت مضبوط پائیدار ہوگی،بچوں کی تربیت کے لیے محبت، خلوص، فکر، محنت،وقت، توجہ، پلاننگ بہت ضروری ہے،اللہ تعالی کا حکم ہے قو انفسکم واھلیکم نارا(سورہ تحریم)اور بچائواپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو جہنم کی آگ سے والدین کی ذمے داری ہے کہ اپنے بچوں کو جہنم کی آگ سے بچانے کے لیے فکر،دعا، اور عملی اقدامات، کوشش کریں۔سب سے پہلے ضروری ہے کہ بچے کے دنیا میں آنے سے پہلے والدین،گھر کے افراد گھر کے ماحول کو پاکیزہ بنائیںنبی ﷺکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی بھر پور کوشش کریںوالدین کا کردار، گھر کا ماحول بچوں پر اثر انداز ہوتا ہے جہاں غیر اسلامی ماحول ہو لڑائی جھگڑے، گالی گلوچ، جھوٹ، مفاد پرستی، اسراف و تبذیر، مادیت پرستی، بے حیا، فحش فلمیں، ڈرامے، گانے چلتے ہوں،وہاں بچوں کا اسلامی طرز ذندگی اختیار کرنا، صاِلح بننا دشوار، جہنم کی آگ سے بچانا مشکل ہے۔