چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا ایجنٹ ہے، عمران خان کا الزام

284
future a chance

لاہور: تحریک  انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر ایف آئی اے میں کرپشن کے کیسز ہیں، مشرف نے امریکا کے دبا ومیں انہیں این آر او دیا، یہ این آر او ٹو لیں گے تو انصاف کے نظام کی قبر کھو دی جائے گی،چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا ایجنٹ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک پر سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت سے امریکا ہمیں فتح کیے بغیر کنٹرول کرے گا،  امریکا بوٹ پالش اور چیری بلاسم کے ذریعے ہمیں کنٹرول کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  چاہتا ہوں جب کال دوں کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں، یہ اپنی چوری بچانے کیلئے پورے ملک کو غلام بنا دیں گے، امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار افراد مارے گئے، پاکستان نے بہترین حکمت عملی کے ذریعے کورونا کا مقابلہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ  مشرف دور میں بیرونی قرض 2 یا 3 ارب ڈالر بڑھا، ان کے دور میں 50 ہزار ارب ڈالر بیرونی قرضے میں اضافہ ہوا، جب سے ہماری حکومت آئی ہم کہتے رہے کہ فارن فنڈنگ کیس مکمل کریں اور تین بڑی جماعتوں کے کیسزایک ساتھ سنے جائیں لیکن یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح فارن فنڈنگ ڈھونڈ کر پی ٹی آئی کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن،عدلیہ سیقوم کا مطالبہ ہے روزانہ سماعت کرکی ایکشن لیا جائے، الیکشن کمیشن پر پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو اعتماد نہیں ہے جج وہ کیس نہیں سنتا جب کوئی پارٹی کہے کہ جج پر اعتماد نہیں، اسی لیے سکندر راجا کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفی دینا چاہیے۔