آزاد کشمیر میں عید الفطر سے پہلے ہی تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی کردی گئی

587

مظفرآباد:حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر سے پہلے ہی تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی، پنشنرز کی پنشن کی ادائیگی بھی صبح نو بجے ہی ادا کر دی ، ہم اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہیں،بینک کا پورا سٹاف کسمٹرز سے اخلاق سے پیش آتا ہے۔

نیشنل بینک سول سیکرٹریٹ کے منیجر عمار خالد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا میری نیشنل بینک سول سیکرٹریٹ تعیناتی کے دوران کسمٹرز کو کبھی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ہمیشہ ملازمین کی بروقت تنخواہیں ادا کی گئی،جبکہ پنشنرز خواتین و حضرات کو بھی باعزت طریقے سے پنشن کی ادائیگی کی گئی۔

انھوں نے کہا الحمداللہ بینک آنے والے کسٹمرز بینک کے پورے سٹاف کے اخلاق سے خؤش رہتے ہیں، جو انکو بغیر کسی پریشانی کے ان کے چیکس و دیگر بلات کو جمح کرنا اور ادائیگی کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا انشاء اللہ کبھی کسی کسٹمرز کو شکایات کا موقع نہیں دیں گئی، جبکہ سٹیٹس بینک اور اپنے ہیڈ آفیس کے احکام بالا کی ہدایت کے مطابق بینک کے اندر اصلاحات لائیں گے۔