قیمتی اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکا م، 6 ملزمان گرفتار کرلئےگئے

277
lands failed

پشاور: تھانہ پشتخرہ پولیس نے اچینی چوک نزد رنگ روڈ کے علاقہ میں واقع قیمتی اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکا م بناتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان سفید ڈھیری اور سربند کے رہائشی ہیں جو رنگ روڈ پر واقع قیمتی پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان مختلف گاڑیوں میں آ کر زبردستی اراضی پر قبضہ کی کوشش کر رہے تھے جن سے قیمتی اراضی کا قبضہ واگزار کراتے ہوئے دھر لیا گیا ہے

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے غیر قانونی قبضہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ جبکہ ملوث ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور مختلف قسم کے اوزار بھی برآمدکر لئے ہیں جنکے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔