تحریک انصاف کا ملک دشمن ایجنڈا ہے، چوہدری محمد یٰسین

240

اسلام آباد:صدرپیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کی جانب سے وزیراعظم اور کابینہ سے حلف نہ لینا

اور گورنر پنجاب کی جانب سے آئینی وقانونی روایات پر عمل درآمد کے بجائے ہٹ دھرمی کرنا اور آئین کے محافظ کہلانے والوں عہدوں پر بیٹھ کر آئین کی خلاف ورزی کرنا اور عوام کو ورغلانے کیلئے جعلی بیانیے بنانا وطن دشمنی اور وطن فروشی ہے جو لوگ ملکی سلامتی کے اداروں کے حوالہ سے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کر رہے ہیں وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے مطابق ہے جو پاکستان میں انارکی کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش ہے

اور بیرون اور اندرون ملک کشمیری اس صورتحال سے تشویش کا شکار ہیں۔کیونکہ کشمیری سمجھتے ہیں کہ ایک خوشحال مضبوط ومستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں جو حالات پیدا کرنا چاہتی ہے

وہ ملک دشمن ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے دیگر اداروں کے خلاف تحریک انصاف نے منظم مہم چلا رکھی ہے جو ملک وقوم سے غداری کے مترادف ہے اور جلد ہی حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے انہوں نے کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے ملک ہے تو سب کچھ ہے انہوں نے کہا کہ

حب الوطنی کی مثال مرد حر سابق وزیراعظم پاکستان آصف علی زرداری نے قائم کی جب سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی تو ملک سنگین خطرات کا شکار ہو گیا تھا

ایسے وقت میں انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچا لیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیات اقتدار سے اترنے کے بعد باولی ہو چکی ہے اس لیے ہر ایک کے خلاف ناجائز پروپیگنڈا ان کا ماٹو بن چکا ہے۔