یوکرینی جنگ غیر ممالک کی پریشانیوں میں اضافے کا باعث ہے ، اقوام متحدہ

499

نیویارک: اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی جنگ کے متعدد ترقی پزیر ممالک کی اقتصادیات پر انتہائی تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک ٹاسک فورس کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ اس جنگ کے نتیجے میں دنیا بھر میں ایک اعشاریہ سات ارب افراد بالواسطہ طور پر متاثر ہو سکتے ہیں، جن میں سے ایک تہائی پہلے ہی شدید غربت اور افلاس کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خصوصی ٹاسک فورس کی رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے توانائی، خوراک اور مالیات کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔