وزیر اعظم آزاد و جموں کشمیر نے وزرا کو برطرف کر دیا

457

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سینئر وزیر سردارتنویر الیاس 4 وزرا کو کابینہ سے فارغ کر دیا۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے وزرا ء کو برطرف کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، کابینہ سے فاروغ ہونے والوں میں سینئر وزیر تنویر الیاس، عبد الماجد خان، علی شان سونی اور خواجہ فاروق شامل ہیں۔

وزرا ء کو مس کنڈکٹ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا،خیال رہے گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی۔

سیکریٹری قانون ساز اسمبلی کے دفتر میں تحریک عدم اعتماد ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض، وزیر خوراک علی شان سونی اور پارلیمانی سیکریٹری بحالیات اکبر ابراہیم نے جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے 25ارکان اسمبلی اور وزرا کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی۔

قانون ساز اسمبلی کے کل 53ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر 14روز کے اندر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔