ٹھٹھہ:کروڑوں روپے کے بجٹ کے باوجود سرکاری دفاتر کا کام شروع نہ ہو سکا

136

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ ضلع کے کئی سرکاری دفاتر زبوں حالی کا شکار کروڑوں کے بجٹ کے باوجود دفاتر کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیا گیا ملازمین افسران خوف و ہراس میں مبتلا ۔ضلع ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی اور ٹھٹھہ شہر میں واقع محکمہ پرائوشنل بلڈنگ محکمہ ہائی ویز محکمہ پبلک ہیلتھ محکمہ خوراک محکمہ آبپاشی اور مکلی پوسٹ آفس سمیت دیگر دفاتر زبوں حالی کا شکار ہیں پرانی ان سرکاری دفاتر کی عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں چھتوں کا پلاسٹر اکثر گرتا رہتا ہے مکلی پوسٹ آفس اور محکمہ خوراک کے دفاتر سرکاری کالونی میں بنائے گئے تھے جن کے دو دو کمرے ہیں اور ایک ایک کمرے کی چھت بھی نہیں ہے اور دوسرے ایک ایک کمروں میں بیٹھ کر اسٹاف دفاتر کا کام کرتا ہے مگر ان کمروں کا پلاسٹر اکثر گرتا رہتا ہے اور کئی دفعہ ملازمین بھی زخمی ہوچکے ہیں لیکن کسی نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا ہے جبکہ سرکاری دفاتر اور سرکاری کالونیوں کے مرمتی کاموں کے لیے چند سالوں میں کروڑوں روپے کا بجٹ بھی منظور ہوا تھا مکلی پوسٹ آفس سمیت دیگر سرکاری دفاتر کے ملازمین خوف و ہراس میں مبتلا رہتے ہیں اگر برسات کے موسم سے قبل حکومت نے سرکاری دفاتر کی زبوں حالی پر توجہ نہیں دی تو کئی قیمتی جانوں کے ضایع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔