تحریک انصاف کا منحرف ارکان کیخلاف سندھ اسمبلی کے داخلی دروازے پر احتجاج 

317

کراچی:تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف سندھ اسمبلی کے داخلی دروازے پر احتجاج کیا ہے اورعلامتی پتلے کو پھانسی دیکر اسمبلی کے داخلی دروازے پرلٹکا دیا گیاہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل تحریک انصاف کیاراکین اسمبلی کے داخلے دروازے پرجمع ہوئے اوراحتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ،اراکین اسمبلی نے امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے کہ نعرے لگائے۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان ،تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفارنے کہاکہ سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشی سندھ میں رہنے والوں کیلئے باعث شرم ہے ،سندھ اسمبلی کے دروازے پر 3 غداروں کو آج ہم نے پھانسی دی ہے،ہم ان ملک دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے،ملک بھر میں 3 چوہوں کا منہ کالا ہوگیا ہے،وزیراعظم نے ان تینوں کو بے نقاب کیا،پاکستانی قوم ان تینوں غداروں کیخلاف ایک ہے،

چیف جسٹس ان تینوں غداروں کیخلاف سوموٹو نوٹس لے،عوام سپریم کورٹ کے فیصلے اور انصاف کی منتظر ہے،انشاللہ پاکستان تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنائے گی۔خرم شیر زمان نے کہاکہ ہم نے ان غداروں کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی ہے،اسمبلی میں بیٹھے لوگوں نے اگر اس پر دستخط نہیں کیے اس کا مطلب وہ غدار وطن ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ آرٹیکل 5 کی رولنگ کو نہ ماننے والے خود آرٹیکل 6 کے حقدار ہیں ،

ایسے لوگوں پر غداری کے مقدمات ہونے چاہئیں،ایم کیو ایم بکاو مال ہے،وفاق میں 4 سال مزے کیے،وسیم اختر پہلے نیب کے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں ،اردو بولنے والے سمجھ گئے ایم کیو ایم ذات کی سیاست کررہی ہے قوم کی نہیں،عوام جان گئے تحریک انصاف قوم کی سیاست کررہی ہے،اب کراچی سے ان کا خاتمہ ہوگا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ

ملک کے غداروں کو علامتی پھانسی دی گئی تین غداروں کا وائٹ ہاس قبلہ بن گیا،یہ تینوں امریکہ کے پرچم کے سائے تلے ایک ہیں ،غیرت مند قوم کو آج عمران خان کی شکل میں دلیر لیڈر مل گیا ہے،ہمارا کعبہ ایک ہے ہم خانہ کعبہ کے سامنے سر جھکاتے ہیں،شہباز قوم کو بھکاری کہتے ہیں،ہماری قوم بھکاری نہیں خودار قوم ہے،

غداروں کیخلاف ہماری جنگ آخری مرحلے میں ہے،جیت حق کی ہوگی،ایم کیو ایم کے مکروہ چہرے بینقاب ہوگئے ہیں،کراچی حیدرآباد سے انہیں ایک سیٹ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم امریکہ بھارت کے مخالف نہیں مگر ہمیں ان کی سازش قبول نہیں،اگر وہ سازش کریں گے تو پاکستانی قوم خاموش نہیں رہے گی۔