چوھری سرور کو وزیراعلیٰ پنجاب پر الزامات زیب نہیں دیتے‘فیاض چوہان

96

 

لاہور(نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علیم خان 3 کروڑ روپے ، پلاٹ اور پراڈو کی آفر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب فوری ہونا ہے، ہمارے نمبرز پورے ہیں، یہ تحریک عدم اعتماد نہیں کہ 14 روز کے اندر ووٹنگ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہاں عدم اعتماد والا معاملہ
نہیں ہے، علیم خان 3 کروڑ روپے ، پلاٹ اورپراڈو کی آفر کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو ایم این اے اپنے گوشوارے جمع نہیں کراتے وہ معطل ہوجاتا ہے، 50 لوگوں کو کس نے کہا تھا کہ اسمبلی میں جا کر توڑ پھوڑ کریں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سابق گورنر چودھری محمدسرور کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر الزامات زیب نہیں دیتے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی طرف سے حکومت کے خلاف الزامات کا پلندہ چھوڑا جوکہ ان کو بالکل زیب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی پارٹی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا مجھے بھی برطرف کیا گیا تھا، سابق گورنر کو میرا مشورہ تھا کہ خاموش رہتے اور تھوڑے عرصے بعد کوئی اور عہدہ لے لیتے۔انہوں نے کہا کہ سابق گورنر باہر جاکر پارٹی کے خلاف باتیں کرتے تھے، یہ ایم پی ایز کو فون کر کے علیم گروپ میں شامل ہونے کا کہتے تھے۔