وزیراعظم کو خط: سیکورٹی اداروں کوغیر ملکی سازش کے شواہد نہیں ملے

309

اسلام آباد (آن لائن) امریکی خط کی تحقیقات کرنے والے پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں بیرون ملک کی سازش کے شواہد نہیں ملے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش قرار دے کر اس حوالے سے ایک دھمکی آمیز خط بھی بطور ثبوت پیش کیا تھا، عمران خان کے اس انکشاف پر پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کی جانے والی تفتیش سے آگاہ ایک عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ ملکی سیکورٹی ایجنسیوں کو وزیراعظم کے الزام کی تصدیق کے قابل اعتماد شواہد نہیں ملے۔ عہدیدار نے رائٹرز کو مزید بتایا کہ خط کے حوالے سے تحقیقات کے دوران سیکورٹی ایجنسیاں وزیراعظم عمران خان کے بیان کردہ نتائج پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔