رمضان المبارک میں اشیاءکی قیمتوں میں کمی کے بجائے 50فیصد اضافہ

201
کوئٹہ،شہری رمضان المبارک کی بہترین سوغات کھجور خرید رہے ہیں

لاہور: پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے بجائے 50 فیصد اضافہ کردیا گیا، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ذخیرہ اندوزی کرکے پھل وفروٹ اور روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاءکا مہنگا ہونا شہری وصوبائی حکومتوں کیلئے سوالیہ نشان ہے، آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے جومسلم ممالک پر ظلم اور ناانصافی قائم کرنا چاہتا ہے سود کی لعنت سے نکلنے کیلئے حکمرانوں کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔

سود پر قرضے لینے کی بجائے حکمران زکوٰة کے نظام کو شفاف بنائیں زکوٰاة کا نظام شفاف ہوگا تو غربت آہستہ آہستہ ختم ہوجائی گی، حکومت رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کر رہی ہے، غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، آٹا، چینی، گوشت و دیگر ضرورت اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، شہری وصوبائی سطح پر اشیاء کی قیمتوں کو چیک اینڈ بیلینس کے لئے پرائز کنٹرول ٹیموں کومتحرک کیا جائے۔