فرینڈز فٹبال نمائشی میچ الفرینڈکلب نے جیت لیا

203
بدین : فرینڈز فٹبال نمائشی کی فاتح ٹیم کو مہمان خصوصی ٹرافی دیتے ہوئے

بدین ( محمد علی بلیدی ) ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے کہا ہے کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں اسپتال ویران ہوتے ہیں اس لیے ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی نشوونما پر بھی دھیان دینا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد کردہ الفرینڈز فٹبال کلب بدین اور سچل فٹبال کلب کوٹری کے مابین کھیلے گئے میچ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے مزید کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے‘ کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو بری عادتوں سے دور رکھا جاسکتا ہے‘ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں تاکہ وہ اپنے ضلع اور صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔ قبل ازیں الفرینڈ فٹبال کلب بدین اور سچل فٹبال کلب کوٹری کے مابین کھیلے گئے میچ میں میچ کا فیصلہ کن گول الفرینڈ فٹبال کلب بدین کے نیاز ملاح نے کیا اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں میں ٹرافی سمیت جیتنے والی ٹیم کو 20 ہزار کا کیش انعام جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10ہزار کے کیش انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بدین ، پروفیسر طفیل چانڈیو، اور سینئر فٹبالر خضر حیات خٹک بھی موجود تھے۔