عوام کوروناویکسین کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ،عبداللطیف شیخ

72

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن حیدرآباد کے تمام عہدیداران و صدر عبدالطیف شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائیں، سینئر نائب صدر خان آفتاب احمد خان،نائب صدر شاہدراجپوت،جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام حیدر،کوآرڈینیٹرانیق راجپوت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر گھر کورونا ویکسینشن کے لیے آنے والی محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں،جن لوگوں نے ابھی تک ویکسی نیشن نہیں کروائی وہ پہلی فرصت میں ویکسنیشن کرائیں کیونکہ اس موذی وبائی سے محفوظ رہنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔بھائی خان ویلفیئر کے تمام عہدیدداران نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر کے اس اقدام کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ انکے فلاحی کاموں میں بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن،یوتھ ویلفیئر سوسائٹی،حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ہمیشہ ساتھ ہے اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔