رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کیلیے انمول تحفہ ہے ، سنی تحریک

140

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک حیدرآباد کی جا نب سے استقبالیہ رمضان المبارک کے سلسلے میں ایک جنرل ور کرز اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سندھ کے صدر مولانا نور احمد قاسمی،نائب صدر عمران خان سہروردی،مولانا محمد خالد حسن عطاری جنرل سیکرٹری سندھ ،ڈویژنل صدر حیدرآباد مولانا محمد اصغر علی نقشبندی، ضلعی رہنما حیدرآباد سید ساجد علی کاظمی ،محمد شفیق میئو قادری،بچل بلوچ سلطانی ،علامہ جواد قادری شعبہ جات، سیکٹر،یونٹ، یوسی کے ذمے داران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نور احمد قاسمی نے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ مسلمانوں کیلیے اللہ تبارک وتعالی کا انمول تحفہ ہے اس بابرکت مہینہ میں روزے، نماز ،تروایح، اور قرآن پاک کی تلاوت، اور پاکیزگی کے ذریعے اپنی زندگی کو اسلامی طرز کے مطابق گزار کر خود کو اللہ پاک کا نیک بندہ بنانے کی کوشش میں مصروف رہتا ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے ذمے داران وکارکنان نے ہمیشہ اہلسنت کے بہتر مفاد میں لازوال قربانیاں پیش کی ہیں اور یہی وجہ ہے پاکستان سنی تحریک میں حیدرآباد کے کارکنان کا نام مخلص، نظریاتی اور جرأت مند ساتھیوں میں آتا ہے حیدرآباد کے کارکنان کی انتھک محنت اور لگن سے رمضان المبارک میں فلاحی شعبہ اہلسنت خدمت فانڈیشن کے ذریعے غریبوں، مسکینوں،بیوائوں، یتیموں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے جو کہ پاکستان سنی تحریک کی فلاحی جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن قائدین کا فخر ہے۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری بھائی کے اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلیے کارکنان کی جدوجہد اور بہادری کے پیچھے قائدین کی محبت کا گہرا اثر ہے۔ اجلاس میں شبِ برأت کے موقع پر پاکستان سنی تحریک حیدرآباد کے فلاحی شعبہ اہلسنت خدمت فانڈیشن کی جانب سے قبرستانوں میں زائرین کی سہولیات کیلیے استقبالیہ کیمپ لگانے پر کارکنان کی حوصلہ افزائی کیلیے اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔