کاگف کامن پسند گوٹھوں کو لیز دینے کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

180

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نور محمد گوٹھ دیہہ بٹی آمری کچی آبادی کے گھروں کو مسمار نہ کرنے کے معززکورٹ کے احکامات انتظامیہ اور پولیس نے ہوا میں اڑا دیے ،کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکنیوں کو متحد اور منظم ہوکر اپنے حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی ،انتہائی مشکلات اور قبضہ مافیا کی دھمکیوں کے باوجود گزشتہ43سال سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں میںمکیں محنت کش طبقے کو ان کے جائز حقوق دلوانے کے لئے شب و روز بلاامتیاز مصروف عمل ہیں۔ ان الفاظ کا اعادہ پیرکے روز کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ـ”کاگف “کے تاحیات چیئرمین (سفیر امن) صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے’کاگف‘‘ کے 43ویں یوم تاسیس کے حوالے سے2 اپریل کو جناح لان کراچی میں منعقد ہونے والے آل پاکستان کچی آبادیز اینڈ گوٹھ کنونشن کیرابطہ عوام مہم کے سلسلے میں نور محمد گوٹھ دیہہ بٹی آمری یوسی 31 کے دورہ کے موقعہ پر مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پرر محمد گوٹھ کے معززین سابق چیئرمین یوسی 31نور محمد برفت،ولی محمد برفت،نزاکت علی ،صفدر ابڑو،دیدار علی اوردیگر موجود تھے جبکہ ـ”کاگف “چیف آرگنائزر فقیر ملک شکیل قاسمی، نائب صدور افضل وارثی،ندیم شہزاداور ذاہد علی ببر ہمراہ تھے “کاگف “کے تاحیات چیئرمین (سفیر امن) صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے کہا کہ ’’کاگف‘‘ لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں سمیت مختلف محکموں خصوصاً KMC، KDA،LDA، ریونیو بورڈمیں بد عنوانی، اقربا پروری اور جعلی کاغذات پر من پسند گوٹھوں اور کالونیوں کو لیزیں دینے کے خلاف محرم کے بعد بھرپور تحریک چلائی جائے گی جس میں سول سوسائٹی کے تمام طبقات بھر پور شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو درپیش مسائل اس وقت حل ہوں گے جب ان آبادیوں اور گوٹھوں کے مکیں اپنے حقوق کیلئے میدان عمل میں آئیں گے۔ انہوں کہا’’کاگف‘‘کی بھرپور جدوجہد ہے کہ ملک کے غریب اور متوسط عوام کو ان کے حقو ق ان کی دہلیز پر ملیں اور اس کیلئے ’’کاگف‘‘ بھرپور تحریک چلارہی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سرکاری اداروں کی سرپرستی میں قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کار کچی آبادیوں اور گوٹھوں میں سرکاری اراضی پر قبضے کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچارہے تودوسری جانب چائنا کننگ میں ملوث بااثر افراد تا حال قانون کی گرفت سے بچے ہوئے ہیں انتظامی اداروں کا فرض ہے ک وہ ان قبضہ گروپوں اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرکے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکینوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے کچی آبادی قانون کے تحت مالکانہ حقوق دیں اور ان کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کریں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام میں ہی قوم کی بقاء ہے حکوت مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کے بنیادی مسائل حل کرے تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ لینڈ گریبرز نے سرکاری اراضیوں کو فروخت کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے اور کچی آبادیوں اور گوٹھ کی آڑ میں ذاتی مفادات حاصل کرکے مظلوم مکینوں کو بد نام کیا ہے لہٰذا حکومت فوری طورپر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مکینوں کو لینڈ گریبرز اور ان کے سہولت کاروں سے نجات دلائی جائے۔