سید رحمت علی شاہ کا عرس آج سے شروع ہوگا

178

میرپو رخاص (نمائندہ جسارت) انجمن غلامان سید رحمت علی شاہ بابا بخاریؒ کے زیر اہتمام حضرت سید رحمت علی شاہ بابا بخاریؒ کا تین روزہ سالانہ عرس آج سے یکم اپریل 2022ء تک کریم آباد میرپورخاص میں منایا جائے گا۔ اس موقع پر درگا حضرت سید رحمت علی شاہ بابا کے متولی محمد عادل عطاری درگاہ پر چادر چڑھاکر عرس کی تقریبات کا آغاز کریں گے۔