امریکہ کے تمام بلزمیں چین کو ایک خطرے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، چین

293

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین سے متعلق امر یکہ کے  تمام بلوں کے مندرجات حقائق سے عاری ہیں جن میں چین کو ایک خطرے کے طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

منگل کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ میڈیا بریفنگ کے دوران یو ایس کمپیٹیشن ایکٹ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیا۔ترجمان نے کہا کہ چین اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ امریکہ کے چین سے متعلق بلوں پر اپنا موقف واضح کر چکا ہے۔

چین سے متعلق تمام بلوں کے مندرجات حقائق سے عاری ہیں جن میں چین کو ایک خطرے کے طور پر  بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اور چین کے ساتھ تزویراتی مسابقت کو فروغ دینے کی وکالت کی جاتی ہے۔مذکورہ امریکی اقدام مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد  کی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کی عمومی خواہش کے برعکس ہے۔

چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور مضبوطی سے اپنے مفادات کا دفاع کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ معیشت کے طور پر، امریکہ چین کو ایک “خیالی دشمن” کے طور پر لینے کے بجائے عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین بشمول سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے استحکام کو برقرار رکھے۔