آئل کمپنیوں نے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

231

مکوآنہ : آئل کمپنیوں نے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے، درجہ اول گھی کی قیمت 5 روپے اور درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمت 10 روپے بڑھا دی گئی تفصیلات  کے مطابق مختلف کمپیوں کی جانب سے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

جس کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کمپنیوں نے نئے ریٹس جاری کردیئے ہیں۔نئے ریٹس کے تحت درجہ اول گھی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

گھی کی فی کلو قیمت 450 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کے بعد کوکنگ آئل فی کلو قیمت 490 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 5 کلو کوکنگ آئل کے پیکٹ کی قیمت 2 ہزار450 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح درجہ اول 16 کلو گھی کا پیکٹ 7 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔