وزیراعظم سے سندھ کے ایم این ایز کی ملاقات

258
وزیراعظم سے سندھ کے ایم این ایز کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیربحری امورسید علی حیدر زیدی کے ہمراہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ارکان قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، سیف الرحمان، عطائاللہ، اکرم چیمہ، فہیم خان، اسلم خان، عالمگیر خان، عبدالشکور شاد، کیپٹن جمیل، آفتاب جہانگیر، صائمہ ندیم اور نصرت وحید   شامل تھیں اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار گیا ۔کراچی میں جاری وفاقی حکومت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگوکی۔