چوتھا یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ بلیک ٹائیگر ٹیم نے جیت لیا

316
یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کپتان کو مہمان خصوصی علی مردان شاہ اور عبدالکریم بلیدی ٹرافی دیتے ہوئے

بدین(رپورٹ: محمد علی بلیدی)جے آئی یوتھ فورتھ ایڈیپینڈنس کپ 2022 بدین کی جانب سے چوتھا یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ بلیک ٹائیگر ٹیم نے جیت لیا جبکہ جیلانی بادشاہ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا. جماعت اسلامی مرکز کے گرؤنڈ میں گزشتہ ماہ سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع بدین کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا گزشتہ روز ہونے والے فائنل میچ میں جیلانی بادشاہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اورز میں 118 اسکور کیا ۔ جواب میں بلیک ٹائیگر کی ٹیم نے ٹارگٹ 6 اوور میں ہی حاصل کرلیا. میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دلبر شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا اور ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر شاہ نواز کالو عباسی کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں کو جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نائب امیر عبدالکریم بلیدی جنرل سیکرٹری عظیم منصوری بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں ایوان صحافت بدین کے صدر حاجی خالد محمود گھمن جنرل سیکرٹری شفیع محمد جونیجو بھی موجود تھے۔