عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، رہنما پی پی

293
حکومت سندھ ہاوس پر حملے کی تیاری کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کا الزام

سکھر: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں مگر ہم ان کی یہ کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے ناکام ترین وزیر اعظم ہیں جس  نے پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر تک ختم کردی ہے اب وہ گھبراہٹ میں گالیاں بھی دے رہیہیں اور مسخروں جیسی حرکتیں بھی کررہے ہیں میں بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان کی کوششوں کے باوجود ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا ان کا کہنا تھا کہ ہم خانہ جنگی کی طرف نہیں جارہے،ہیں ہم تو نظر انداز کررہے ہیں مگر عمران خان خانہ جنگی چاہتا ہے عدم اعتماد پر ووٹنگ ہورہی ہے اس سے ایک دن پہلے لوگ اکٹھے کرکے خوف پھیلانے کی وجہ کیاہے اگر وہ خانہ جنگی کی طرف جارہاہے تو ہم اپنے کارکنوں کو خانہ جنگی روکنے کے لیے بلا رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو ملک می انارکی پھیلے گی کوئی اندھیر نگری چوپٹ راج نہیں ہے دنیا دیکھ رہی ہے عمران خان تو پارلیمنٹ پر اثر انداز ہونے کی ہر ممکن کوشش کرے گا مگر جب کوئی آئین کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آئے گا چاہے وہ خورشید شاہ ہو یا اسمبلی کا اسپیکر ،پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس بھی باہر آئے گا اور لوگوں کو پتہ چلے گا کہ یہ تو چندے کے ہیسے بھی کھاگیا ہے

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں اتفاق رائے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں نہ تو کوئی آخری دوست ہوتا ہے اور نہ ہی آخری دشمن ان کا کہنا تھا کہ ریس کا میدان لگ چکا ہے وہ بھی گھوڑے پر بیٹھا ہے ہم بھی بیٹھے ہیں اب بعد کی باتیں بعد میں ہونگی۔